QR CodeQR Code

کرپشن کیسز میں گرفتار سندھ کے 3 اعلیٰ افسران 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

19 Jun 2015 12:32

اسلام ٹائمز: نیب نے ٹی ایم او سیہون کے تین افسران ظہور شاہانی، رحمت اللہ میمن اور ادریس میمن کو احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں کی رقم خردبرد کرنے میں ملوث ہیں، اس لئے ان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں احتساب عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کئے جانے والے ٹاؤن میونسپل افسران ظہور شاہانی، انجینئر ادریس میمن اور سابق ٹی ایم او رحمت اللہ میمن کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے ایپکس کمیٹی سندھ میں سنسنی خیز انکشافات پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بدعنوان عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن میں ہیں، نیب نے ٹی ایم او سیہون کے تین افسران ظہور شاہانی، رحمت اللہ میمن اور ادریس میمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں کی رقم خردبرد کرنے میں ملوث ہیں، اس لئے ان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سیہون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 467661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467661/کرپشن-کیسز-میں-گرفتار-سندھ-کے-3-اعلی-افسران-14-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-نیب-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org