QR CodeQR Code

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت

19 Jun 2015 14:56

اسلام ٹائمز: وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو بھی موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مجرموں کی سزا پر عملدرآمد رمضان المبارک میں ہونا تھا، ان کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کو برقرار رکھا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو بھی موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467700/وزیراعظم-کی-رمضان-المبارک-میں-سزائے-موت-پر-عملدرا-مد-روکنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org