0
Friday 19 Jun 2015 17:19

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر تشدد کے خلاف وسیع مظاہرے

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر تشدد کے خلاف وسیع مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ نیویارک شہر میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر توجہ دی جائے۔ مظاہرے کے شرکا نے جنوبی کیرولینا میں کلیسا پر حملے کے واقعے کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے سفید فام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ نیویارک کے مینہیٹن علاقے میں ہونے والے پرامن اجتماع میں بھی مظاہرین نے قتل ہونے والے سیاہ فام باشندوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں شمع اور مذمتی بینرز لئے ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز چارلسٹن شہر میں ایک سفید فام شہری نے سیاہ فاموں کے ایک کلیسا میں گھس کر نو سیاہ فام امریکی شہریوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 467729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش