QR CodeQR Code

سعودی جارحیت میں امریکہ اور مغرب شریک ہیں، تحریک انصاراللہ

19 Jun 2015 17:16

اسلام ٹائمز: انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام نے امید ظاہر کی ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی انجام پانے والے یمنی گروہوں کے مذاکرات یمنی قوم کے حق میں ختم ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے محمد عبدالسلام نے سعودی حملوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی شجاعت و دلیری اور صبر و تحمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے عرب کے ملکوں کی عصری تاریخ میں اس کا کوئی مثال نہیں ملتی۔ محمد عبد السلام نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے انجام پا رہے ہیں اور یہ حملے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی طرح ہیں۔ محمد عبدالسلام نے امید ظاہر کی ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی انجام پانے والے یمنی گروہوں کے مذاکرات یمنی قوم کے حق میں ختم ہوں گے۔ دریں اثنا مغربی میڈیا نے یمن سے متعلق جنیوا میں جاری مذاکرات کی مدت میں ہفتے کے روز تک توسیع کئے جانے کی خبر دی ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ماہ رمضان میں جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467730/سعودی-جارحیت-میں-امریکہ-اور-مغرب-شریک-ہیں-تحریک-انصاراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org