0
Friday 19 Jun 2015 19:11

کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن میں ملوث سندھ کے 4 افسران کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن میں ملوث سندھ کے 4 افسران کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن میں ملوث سندھ کے 4 افسران کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ٹی ایم او سیہون ظہور شاہانی، سابقہ ٹی ایم او رحمت اللہ میمن اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریٹر ادریس میمن کو پیش کیا گیا۔ نیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اختیار ات کے ناجائز استعمال کے ذریعے جعلی تقرریاں اور بوگس کنٹریکٹرز کو ٹھیکے جاری کرکے 120 ملین روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے وقت درکار ہے لہذا 14 روزہ ریمانڈ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان جعلی ٹھیکیداروں کو چیک جاری کرنے، جعلی خرید و فروخت اور گھوسٹ ملازمین کے نام پر رقوم بھی وصول کرتے رہے ہیں۔ ادھر نیب ہی کی جانب سے حراست میں لیے گئے ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ٹاؤن میونسپل آفیسر سجاول ممتاز زرداری کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ممتاز قادری پر سجاول میں 10 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے، ممتاز زرداری کے پاس بیک وقت 4 عہدوں کا چارج تھا۔
خبر کا کوڈ : 467750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش