QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، گومل مارکیٹ تنازعہ، حالات معمول پر آگئے

19 Jun 2015 22:14

اسلام ٹائمز: کشیدگی کے خاتمے کے لئے پولیس اور عمائدین شہر کی طرف کوششیں جاری ہیں، انہی کوششوں کے نتیجے میں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مزید کوئی کاروائی نہیں ، جس کے باعث مارکیٹ میں کاروبار زندگی پھر سے معمول پر آنے لگا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میانی پٹھان اور راجپوت تاجروں کے درمیان تنازعے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، اور شہر کے حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گومل مارکیٹ میں پیش آنے والے مسلح تصاد م کے تیسرے روز شہر کے حالات بہتر رہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کرنے کیلئے پولیس اور عمائدین شہر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جس کے باعث شہرمیں سانحہ گومل مارکیٹ کے تیسرے روزحالات معمول پر آگئے اور کاروباری مراکز کھل گئے۔ جہاں شہریوں نے ماہ رمضان اور عیدالفطر کی خریداری کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل گومل مارکیٹ میں معمولی تنازعے پر تاجروں کے دو گروپوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 467754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467754/ڈی-آئی-خان-گومل-مارکیٹ-تنازعہ-حالات-معمول-پر-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org