0
Friday 19 Jun 2015 22:14

ڈی آئی خان، گومل مارکیٹ تنازعہ، حالات معمول پر آگئے

ڈی آئی خان، گومل مارکیٹ تنازعہ، حالات معمول پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میانی پٹھان اور راجپوت تاجروں کے درمیان تنازعے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، اور شہر کے حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گومل مارکیٹ میں پیش آنے والے مسلح تصاد م کے تیسرے روز شہر کے حالات بہتر رہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کرنے کیلئے پولیس اور عمائدین شہر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جس کے باعث شہرمیں سانحہ گومل مارکیٹ کے تیسرے روزحالات معمول پر آگئے اور کاروباری مراکز کھل گئے۔ جہاں شہریوں نے ماہ رمضان اور عیدالفطر کی خریداری کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل گومل مارکیٹ میں معمولی تنازعے پر تاجروں کے دو گروپوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 467754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش