0
Saturday 20 Jun 2015 09:15

کشمیریوں کو جنگ آزادی کے لیے بندوق اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے، حافظ سعید

کشمیریوں کو جنگ آزادی کے لیے بندوق اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے باوجود عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا دوہرا معیار واضح ہو چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی پاکستان کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں حریت رہنمائوں کی گرفتاری سے بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہو گئی ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کراس بارڈر ٹیررازم نہیں، نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سے کشمیری قوم نے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ پاکستان آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ مسلمانوں کو اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر خود اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہماری حکومتیں اللہ کے دین پر کھڑی ہو جائیں تو انشااللہ اس ملک پر اللہ کی رحمتیں برسیں گی۔ کشمیریوں کو جنگ آزادی کے لیے بندوق اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے۔ گناہ سے پہلے بچنے کی کوشش روزے سے ہی آ سکتی ہے۔ جو شخص اپنی آنکھ اور کان پر کنٹرول حاصل کر لے وہ اپنے نفس پر بھی کنٹرول حاصل کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 467783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش