0
Saturday 20 Jun 2015 15:39

وائس چیئرمین فش ہاربر اتھارٹی کا لیاری گینگ وار کی رقم بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف

وائس چیئرمین فش ہاربر اتھارٹی کا لیاری گینگ وار کی رقم بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز کی حراست میں وائس چیئرمین فش ہاربر اتھارٹی سلطان قمر صدیقی نے دوران تفیش اہم انکشافات کئے ہیں، جبکہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے، جبکہ یہ رقم لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد تاجو تاجروں کو اغواء کرکے حاصل کرتا تھا، اور انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد رقم ہنڈی کے ذریعے دبئی اور ملائشیا منتقل کی ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم سلطان قمر صدیقی انتہائی ہوشیار اور چالاک ہے، جس نے گینگ وار کے ملزمان سے رابطے کیلئے کبھی فون یا لینڈ لائن نمبر استعمال نہیں کیا، بلکہ رابطے کیلئے وہ کبھی خود ان کے پاس جایا کرتے، یا اغواء کاروں کو پرچیاں فراہم کرکے تاجروں کے اغواء سے متعلق انہیں آگاہ کرتے۔ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم سلطان قمر صدیقی کے اثاثوں میں ایک اسلحہ کی دکان، بنگلہ، 4 لگژری فلیٹس اور کار شورومز ہیں، جن کی مالیت 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 467932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش