0
Saturday 20 Jun 2015 17:12

سعودی حکومت کی رخنہ اندازی، جنیوا امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

سعودی حکومت کی رخنہ اندازی، جنیوا امن مذاکرات بے نتیجہ ختم
اسلام ٹائمز۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد جنیوا مذاکرات کے اختتام کے بعد کہا کہ مذاکرات میں کوئی سمجھوتہ عمل میں نہیں آسکا، اس لئے اگر مذاکرات کا نیا دور شروع ہو تو بہت جلد جنگ بندی پر اتفاق حاصل ہوسکتا ہے۔ یمن کے مستعفی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے بحران کے پر امن حل کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی ریاض یاسین نے جنیوا مذاکرات کی ناکامی کا الزام عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ پر عائد کیا۔ حالانکہ انصاراللہ نے اس سے قبل جنیوا مذاکرات کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ یمنی فریق ملکر ملک میں جاری جھڑپوں کے خاتمے کے لئے کوئی راہ حل ڈھونڈھ نکالیں گے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے سعودی حکومت کو یمن کے سیاسی دھڑوں کے درمیان مفاہمت میں اہم ترین روکاوٹ قرار دیا ہے۔ تحریک انصاراللہ کے وفد کے سربراہ نے جنیوا میں کہا کہ یمنی گروہوں کے درمیان جنیوا مذاکرات میں اتقاق رائے حاصل ہونے میں اہم رکاوٹ سعودی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف شروع سے ہی واضح ہے اور ہم یمن میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور جمعے کے روز بھی یمن کے سیاسی گروہوں نے یمن میں انسان دوستانہ جنگ بندی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہمہ گیر جنک بندی کا سمجھوتہ طے پائے جو یمن میں سیاسی عمل کے آغاز کے ہمراہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 467945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش