0
Saturday 20 Jun 2015 16:50

یمن پر سعودی جارحیت جاری، تازہ حملوں میں 23 شہری شہید

یمن پر سعودی جارحیت جاری، تازہ حملوں میں 23 شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ یمن کے صوبہ صعدہ کے باقم شہر کے رہائشی مکانات پر سعودی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون اور تین بچے شہید ہو گئے۔ صوبہ صعدہ کے ہی علاقے رازح پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ یہ حملے الغور اور تعشر نامی علاقوں اور ایک بازار پر کئے گئے۔ ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے سعودی بمباری میں بچوں کی جانوں کے ضیاع کو المناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب تک چھ سو اکیاسی بچے شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ نے یمن میں ابتر انسانی صورتحال کے پیش نظر اس ملک میں عنقریب انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش