0
Saturday 20 Jun 2015 21:21

سٹیٹس کو کا بت توڑے بغیر عوامی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، سراج الحق

سٹیٹس کو کا بت توڑے بغیر عوامی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک چھوٹے مجرم پکڑے جاتے رہے, کراچی آپریشن آئینی اور جب بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ پڑا تو یہ غیر آئینی اور جمہوریت مخالف ہو گیا،ملک کا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ اشرافیہ اپنے آپ کو ہر قانون اور آئین سے بالا تر سمجھتی ہے، قانون صر ف عوام کیلئے ہے کوئی وی آئی پی اس کی زد میں نہیں آتا۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا جن لوگوں نے نوازشریف کیلئے بجٹ بنایا ہے وہی مشرف اور زرداری کیلئے بناتے رہے ہیں، بجٹ سازی میں صرف ایک چیز کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ اشرافیہ اس کی زد میں نہ آئے. انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد اشرافیہ نے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، عوام پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جب تک سٹیٹس کو کا بت نہیں ٹوٹتا عوام کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ سراج الحق نے کہا سودی نظام نے پوری معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سود اللہ اور رسول ﷺکے خلاف اعلان جنگ ہے، نواز شریف رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار باہر نکل کر دیکھیں لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آک ر حکمرانوں کے بارے میں کیسی باتیں کر رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے روزے ہی لوگوں کو سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 467958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش