QR CodeQR Code

سچ بولنے پر سعودی حکام نے پاکستانی تجزیہ نگار زید حامد کو گرفتار کر لیا

20 Jun 2015 19:25

اسلام ٹائمز: شہری کی شکایت پر سعودی حکام نے زید حامد کو سعودی شہر مکہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکومت کی جانب سے تاحال زید حامد کی بازیانی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار سید زید زمان حامد کو سعودی عرب میں سعودیہ مخالف تقریر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زید حامد کو سعودی عرب آنے کی دعوت دینے والے ان کے میزبان نے سعودی حکومت سے زید حامد کے سعودی عرب آنے اور خطاب کرنے کی اجازت نہیں لی تھی۔ زید حامد نے جس تقریب میں خطاب کیا اس میں شریک ایک شخص نے سعودی حکام کو اس بات سے آگاہ کر دیا کہ زید حامد نے سعودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے امت مسلمہ کے بحران کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔ شہری کی شکایت پر سعودی حکام نے زید حامد کو سعودی شہر مکہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکومت کی جانب سے تاحال زید حامد کی بازیانی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 467974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467974/سچ-بولنے-پر-سعودی-حکام-نے-پاکستانی-تجزیہ-نگار-زید-حامد-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org