QR CodeQR Code

فلسفہ رمضان سمجھنا وقت کی اہم ضرورت، عبداللہ وانی

20 Jun 2015 22:08

اسلام ٹائمز: رمضان وہ مہینہ ہے جس میں انسانیت کے دُکھ درد کو سمجھنے کا فلسفہ ہے، جس میں خدا پرستی کی دعوت کا فلسفہ ہے، جس میں اخوت، بھائی چارہ اور جود و سخا کا فلسفہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر محمد عبداللہ وانی نے جامع مسجد الامان چاڈورہ بڈگام میں عوام کے ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مہینے کا ہم پر سایہ فگن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان مجموعی طور اپنے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کریں، عبداللہ وانی نے کہا کہ رمضان کے فلسفے کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں انسانیت کے دُکھ درد کو سمجھنے کا فلسفہ ہے، جس میں خدا پرستی کی دعوت کا فلسفہ ہے، جس میں اخوت، بھائی چارہ اور جود و سخا کا فلسفہ ہے۔ محض فاقہ دینا ہی مقصد نہیں ہے بلکہ رمضان کے اصل مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی کشمیر نے کہا کہ یہ مہینہ اتحاد و اتفاق کی دعوت دیتا ہے، یہ مجبوروں، مسکینوں، یتیموں، لاچاروں اور بے اسرا لوگوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ ہم مقصد رمضان سمجھ لیں اور اپنے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنے کا عہد کریں۔


خبر کا کوڈ: 467993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467993/فلسفہ-رمضان-سمجھنا-وقت-کی-اہم-ضرورت-عبداللہ-وانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org