QR CodeQR Code

طلال چوہدری کو ایوان میں جھوٹ بولنے پر سزا ملنی چاہیے، پرویز خٹک

21 Jun 2015 07:32

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دن ناخوشگوار واقعہ ضرور پیش آیا ہو گا، مگر پنجاب پولیس کی مدد سے ماڈل ٹاؤن جیسا قتل عام نہیں کرایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنماء طلال چوہدری کو ایوان میں جھوٹ بولنے پر سزا ملنی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کے دن ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہوگا مگر پنجاب پولیس کی مدد سے ماڈل ٹاؤن جیسا قتل عام نہیں کرایا، ریحام خان پر صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنماء طلال چوہدری نے انہیں بلدیاتی الیکشن میں جاں بحق افراد کا قاتل قرار دیا جو غلط الزام ہے، بلدیاتی الیکشن کے دن ناخوشگوار واقعہ ضرور پیش آیا ہو گا، مگر پنجاب پولیس کی مدد سے ماڈل ٹاؤن جیسا قتل عام نہیں کرایا گیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پر بھی طلال چوہدری نے جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے ایک دو بار میرے ساتھ سرکاری دورے پر ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہو گا، طلال چوہدری کو ایوان میں جھوٹ بولنے پر سزا ملنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 468051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468051/طلال-چوہدری-کو-ایوان-میں-جھوٹ-بولنے-پر-سزا-ملنی-چاہیے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org