QR CodeQR Code

تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، آصف زرداری

21 Jun 2015 08:16

اسلام ٹائمز: پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو طاقت کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے جب کہ سیاسی اور عسکری اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرلی ہیں تاہم یہ جنگ اتحاد سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان میں فیصلے گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے کیے جائیں جب کہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو طاقت کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے جب کہ سیاسی اور عسکری اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرلی ہیں تاہم یہ جنگ اتحاد سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 468069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468069/تمام-ادارے-اپنے-اختیارات-کے-اندر-رہتے-ہوئے-فرائض-سرانجام-دیں-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org