0
Sunday 21 Jun 2015 09:55

خیبر ایجنسی، دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع

خیبر ایجنسی، دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑ ہ میں گزشتہ چھ سالہ دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کیا گیا ہے۔ جزوی تباہ شدہ مکان کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ مکمل تباہ شدہ مکان کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل باڑہ میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کیا ہے۔ مکمل تباہ شدہ مکان کے لئے 4 لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی جائیگی۔ جبکہ جزوی طور پر تباہ شدہ مکان کا ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ سروے مکمل ہونے کے بعد امدادی کاروایاں شروع کی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 468089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش