QR CodeQR Code

امریکی عدالت نے آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنیوالے مجرم کو 7 سال قید کی سزاء سنادی

21 Jun 2015 13:13

اسلام ٹائمز: ریاض قادر خان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2450 ڈالرز کی رقم بھیجنے کا انتظام کیا تھا، علی جلیل نے لاہور میں 27 مئی 2009ء کو آئی ایس آئی دفتر پر خودکش حملہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے دفتر پر خودکش حملہ کرنے والے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنا دی، دہشت گرد ریاض قادر نے سال 2009 میں لاہور میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکواٹرز پر خود کش حملہ کیا تھا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجرم ریاض امریکی شہری ہے، جس نے پاکستانی انٹیلی جنس سروس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کو رقم فراہم کی تھی، مقامی عدالت نے جمعہ کے روز کیس کا فیصلہ سنایا۔ اکیاون سالہ ریاض قادر خان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2450 ڈالرز کی رقم بھیجنے کا انتظام کیا تھا، علی جلیل نے لاہور میں 27 مئی 2009ء کو آئی ایس آئی دفتر پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں تیس افراد جاں بحق اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ریاض قادر خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے حملے میں جلیل کی ہلاکت کے بعد اس کی بیوی کی مالی مدد بھی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 468096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468096/امریکی-عدالت-نے-ا-ئی-ایس-دفتر-پر-حملہ-کرنیوالے-مجرم-کو-7-سال-قید-کی-سزاء-سنادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org