0
Sunday 21 Jun 2015 11:29

غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ

غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4ہزار76 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے، اس سلسلے میں لاہور سے 918، شیخوپورہ 245، گوجرانوالہ 609، راولپنڈی 546، سرگودھا 227، ساہیوال 170، ملتان 350، ڈیرہ غازی خان 274، بہاولپور 266اور فیصل آباد سے 471 کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔

یہ کانسٹیبلز پے اسکیل 5 میں بھرتی ہوں گے جن میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں اور 10 فیصد سابق فوجیوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ بھرتی کئے جانے والے کانسٹیبلز کو صوبے بھر میں کسی بھی مقام پر تعینات کیا جاسکے گا۔ اہلکاروں کی بھرتی کے لئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار شائع کرائے جائیں گے۔ جن میں بھرتی کے قواعد و ضوابط اور امیدوارون کی اہلیت کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 468099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش