0
Sunday 21 Jun 2015 10:18

رمضان المبارک، ماہ تربیت و ماہ تزکیہ نفس ہے، سیدہ سدرہ نقوی

رمضان المبارک، ماہ تربیت و ماہ تزکیہ نفس ہے، سیدہ سدرہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں انسان کے لئے تزکیہ نفس کے بہترین مواقع مہیا کئے گئے، تزکیہ نفس کے ذریعے انسان کو کردار سازی کا موقع ملتا ہے، جے ایس او طالبات پاکستان نے اس ماہ مبارک کو ماہ تربیت کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ کہ بندگان خدا اس مہینے میں اطاعت الٰہی کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو تربیت کے سانچے میں ڈھال کر عباد الصالحین بنتے ہیں۔ جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر میں اپنے تمام یونٹس میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔ ماہ تربیت، ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے کوئز کمپیٹیشنز، لیکچرز، کانفرنسز اور سمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ شب جمعہ اور روز جمعہ اجتماعی عبادت، دعا و مناجات کا بندوبست کیا جائے گا۔ شبہائے قدر (19، 23،21) کو اجتماعی عبادت کا انتظام کرکے مومنات کی تربیت و تزکیہ نفس کا موقع فراہم کیا جائے گا، اسکے علاوہ ہم جے ایس او طالبات پاکستان کی تمام ممبران کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت پر مضامین و کالم لکھیں اور اخبارات میں بھجوائیں۔ ہم طالبات کو فکر دینا چاہتے ہیں اور عمل کی جانب گامزن دیکھنا چاہتے ہیں، جے ایس او طالبات پاکستان کا منشور طالبات کی فکری و نظریاتی تربیت ہے، جسے ہم پروردگار کی اطاعت کو شعار بنا کر پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 468125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش