QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 26 سالہ پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

21 Jun 2015 17:47

اسلام ٹائمز: چاہ سید منور کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے کمرہ بند کرکے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 26 پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔ چاہ سید منور کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل سید منظر علی زیدی ولد سید قربان علی زیدی نے گھریلو جھگڑے سے عاجز آکر خود کو کمرے میں بندکرلیا، اور پنکھے کے ساتھ لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق منظر علی زیدی انتہائی نیک، مخلص اور حساس طبعیت کا مالک تھا۔


خبر کا کوڈ: 468146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468146/ڈی-ا-ئی-خان-26-سالہ-پولیس-اہلکار-نے-خودکشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org