0
Monday 22 Jun 2015 15:21

اسرائیل کا نام بلیک لسٹ سے خارج، فلسطین کی سلامتی کونسل پر شدید تنقید

اسرائیل کا نام بلیک لسٹ سے خارج، فلسطین کی سلامتی کونسل پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے 2015 میں اسرائیل کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی بنا پر سلامتی کونسل پر شدید تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران ریاض منصور نے فلسطینی بچوں پر مظالم ڈھانے کے باعث صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ریاض منصور نے کہا کہ صیہونی حکومت کا نام بلیک لسٹ سے خارج کئے جانے کے بعد اس حکومت پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ ریاض منصور نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو قانون کے منافی اقدامات سے روکے۔ واضح رہے کہ بلیک لسٹ میں ایسے دہشت گرد گروہوں، ممالک اور حکومتوں کے نام شامل ہیں جو بچوں کے حقوق کی خلاف کرتی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت نے صرف 2014 میں غزہ پر جارحیت کے دوران تقریبا 540 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا تھا جن میں سے 371 بچوں کی عمریں بارہ برس سے بھی کم تھیں۔
خبر کا کوڈ : 468231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش