0
Monday 22 Jun 2015 16:07

کراچی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، شدید گرمی سے بے حال شہریوں کی سانسیں بحال

کراچی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، شدید گرمی سے بے حال شہریوں کی سانسیں بحال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی نے گرمی کے ستائے شہریوں کی سانسیں بحال کر دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید گرمی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، ان میں فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن،نارتھ کراچی، گارڈن، سائٹ ایریا اور واٹر پمپ کے علاقے شامل ہیں۔ گرمی سے ستائے نوجوان تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ کا شکر ادا کرنے لگے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں جاری شدید گرمی کی لہر سے جاں بحق افراد کی تعداد 250 ہوگئی، جبکہ دوسری جانaب بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سرد خانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 468289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش