QR CodeQR Code

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کمیشن نے کام شروع کردیا

22 Jun 2015 16:35

اسلام ٹائمز: پانچ روزہ سماعت کے دوران 59 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی جن میں مستونگ، قلات، آواران، خضدار، نوشکی، کوئٹہ اور ہرنائی سے لاپتہ افراد کے کیسز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن نے کام شروع کردیا۔ کمیشن کے تحت آج بارہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوگی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی سربراہی سابق جسٹس غوث بخش کررہے ہیں۔ پہلے روز کوئٹہ کے 11 اور ڈیرہ بگٹی کے 1 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔ کمیشن 26 جون تک لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کریگا، پانچ روزہ سماعت کے دوران 59 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی جن میں مستونگ، قلات، آواران، خضدار، نوشکی، کوئٹہ اور ہرنائی سے لاپتہ افراد کے کیسز شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کمیشن حکومت پاکستان نے تشکیل دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 468295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468295/بلوچستان-میں-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کے-لئے-کمیشن-نے-کام-شروع-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org