QR CodeQR Code

کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

22 Jun 2015 16:48

اسلام ٹائمز: صوبائی حکومت نے سات جون کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد دفعہ 144 نافذ کی تھی، جس کے تحت موٹر سائیکل ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں دفعہ 144 کی معیاد ختم ہونے پر موٹر سائیکل ڈبل سواری پر سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سات جون کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد دفعہ 144 نافذ کی تھی، جس کے تحت موٹر سائیکل ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی تھی۔ تاہم گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد دفعہ 144 اٹھا لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 468301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468301/کوئٹہ-میں-موٹر-سائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-عائد-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org