0
Tuesday 14 Dec 2010 12:40

جرمنی اور فرانس کے سفارتکاروں کی دفتر خارجہ طلبی،انجیلا مرکل اور سرکوزی کے پاکستان مخالف بیانات پر احتجاج

جرمنی اور فرانس کے سفارتکاروں کی دفتر خارجہ طلبی،انجیلا مرکل اور سرکوزی کے پاکستان مخالف بیانات پر احتجاج
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق جرمنی اور فرانس کے سفارت کاروں کو دفتر خارجہ طلب کر کے انجیلا مرکل اور سرکوزی کے پاکستان مخالف بیانات پر تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے فرانس کے سفیر ڈینیل جوآنیو اور جرمن ناظم الامور سٹیفن روکن کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور فرانس کے صدر نکولس سرکوزی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی دہلی اور برلن میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد پاکستان کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا جرمنی اور فرانس کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں اس کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔دونوں ممالک کی قیادت کو پاکستان کے بارے میں کسی بھی قسم کے ریمارکس سے پہلے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور جرمنی کے ساتھ تعلقات بہت قریبی ہیں اور حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے،ایسے حالات میں ان ممالک کی طرف سے ایسے ریمارکس سامنے آنا بہت حیران کن ہے۔دریں اثناء جرمنی کے سفارتخانے نے وضاحت کی ہے کہ جرمن چانسلر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،جرمن چانسلر نے اپنی گفتگو میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بارے میں جرمنی کی پالیسی کے بارے میں بات کی تھی،جرمن سفارتخانے نے یقین دلایا جرمن چانسلر کے ریمارکس خصوصی طور پر پاکستان کے بارے میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا انجیلا مرکل کا بھارت میں دیا جانے والا بیان پاکستان میں درست طور پر شائع نہیں ہوا،اس وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 46842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش