0
Tuesday 23 Jun 2015 10:04

پیسکو چیف کو آگ لگادیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پیسکو چیف کو آگ لگادیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پیسکو افسران کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ صوبے کو آگ میں جھونکنے والے پیسکو چیف کو آگ لگادیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ہمارے حصے کی بجلی صوبہ میں نہ آئی تو حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی واپڈا ہاؤس میں جاکر بیٹھ جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 468445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش