0
Tuesday 23 Jun 2015 12:50

بجلی بحران کے باعث کراچی میں رات 9 بجے سے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم

بجلی بحران کے باعث کراچی میں رات 9 بجے سے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی شہر کی مارکیٹیں رات 9 بجے سے بند کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ بجلی بحران پر کے الیکٹرک کے حکام کو بھی آج طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران کو قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کی مارکیٹیں رات 9 بجے سے بند کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں آویزاں بجلی سے چلنے والے تمام سائن بورڈز کی لائٹیں بھی رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز صبح 11 بجے سے چلیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر آج کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ شہر میں جاری قیامت خیز گرمی پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو آج سے ہیٹ اسٹروج سینٹر قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کراچی میں روزانہ 3 ہزار پانی کے ٹینکر فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کے باعث سیکڑوں زندگیوں کے چراغ گل ہونے کے باوجود سندھ سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں، اس لئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عوامی مشکلات کو روایتی طور پر پس پشت ڈالتے ہوئے آج افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کیلئے دعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے تھے، مگر سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ اور شدید تنقد کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نے آج ہونے والا افطار ڈنر منسوخ کر دیا۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہری پیاس اور گرمی سے مر رہے ہیں، ایسے میں وزیراعلیٰ کی دعوت قبول نہیں کر سکتے، سندھ حکومت افطار عشائیے کے بجائے شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 468499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش