QR CodeQR Code

امریکہ شام مخالف عناصر کو رقومات فراہم کر رہا ہے، پینٹاگون کا اعتراف

23 Jun 2015 17:27

اسلام ٹائمز: گذشتہ ہفتے امریکی وزارت دفاع کے ترجمان اسٹیو وارن نے کہا تھا کہ اس وقت دو سو کے قریب شام مخالف مسلح عناصر کو ٹریننگ دی جا رہی ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دیگر افراد کے بارے میں جائزے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ شام مخالف عناصرکو رقومات فراہم کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ شام کے حکومت مخالف مسلح عناصر کو ہر مہینے ڈھائی سو سے چار سو ڈالر فراہم کئے جاتے ہیں۔ اب تک رقم حاصل کرنے والوں کی تعداد منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکی وزارت دفاع کے ترجمان اسٹیو وارن نے کہا تھا کہ اس وقت دو سو کے قریب شام مخالف مسلح عناصر کو ٹریننگ دی جا رہی ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دیگر افراد کے بارے میں جائزے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بھی گذشتہ مہینے شام کے حکومت مخالف مسلح عناصر کو رقومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے رقم کی مقدار کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 468599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468599/امریکہ-شام-مخالف-عناصر-کو-رقومات-فراہم-کر-رہا-ہے-پینٹاگون-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org