0
Tuesday 23 Jun 2015 20:10

اقوام متحدہ میں چین نے پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

اقوام متحدہ میں چین نے پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں چین نے اقوام متحدہ کے ذریعے پاکستان پر پابندی لگانے اور ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر پاکستان کے خلاف بھارتی قرارداد پرکارروائی رکوا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں بھارت کی درخواست پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف تنظیموں اور ممالک پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اقوام متحدہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں والی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف متحرک کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل اور 10 غیرمستقل ممبر شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران کمیٹی میں شامل چین کے مندوب نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پیش کی جانے والی معلومات ناکافی ہیں اس لئے درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہو سکتی جس پر کمیٹی کے سربراہ نے کارروائی معطل کر دی۔

واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی اور ان کی نظر بندی کے خاتمے کا فیصلہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے دیا تھا جس پر بھارت نے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 468616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش