QR CodeQR Code

سرگودہا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین گھپلوں کا انکشاف

23 Jun 2015 20:26

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق کی طرف سے چاروں ڈی سی اوز کو مراسلہ کے ذریعے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھر گھر چیکنگ کی جائے اور نے ضابطگیوں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کیے گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، سرگودہا ریجن کے تمام اضلاع میں فیڈ بیک سروے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ریجن کے چاروں اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مخصوص افراد فائدہ حاصل کر رہے ہیں، جس میں متعلقہ عملہ کی مبینہ ساز باز بھی شامل ہے، جبکہ ریجنل اور تحصیل سطح پر مستحقین کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا اور سائلین کو امداد کے حصول درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی ریکارڈ شکایات سامنے آئی ہیں۔ جبکہ گھوسٹ افراد کی رجسٹریشن کی شکایات بھی عام ہیں، جس پر وفاقی حکومت کی طرف سے ‘‘بینی فشری فیڈ بیک ’’ کے نام سے سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق کی طرف سے چاروں ڈی سی اوز کو مراسلہ کے ذریعے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھر گھر چیکنگ کی جائے اور نے ضابطگیوں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 468627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468627/سرگودہا-بینظیر-انکم-سپورٹ-پروگرام-میں-سنگین-گھپلوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org