QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملہ، غلفت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار نوکریوں سے فارغ

23 Jun 2015 23:30

اسلام ٹائمز: ڈی پی او ڈیرہ اسمعیل خان صادق بلوچ نے بتایا ہے کہ فارغ کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی، انتالیس ہیڈکانٹیبل اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ یہ پہلے مرحلہ ہے جس میں اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملہ کیس میں بزدلی، نااہلی اور غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ اسمعیل خان صادق بلوچ نے بتایا کہ ان چالیس پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، یہ تمام پولیس اہلکار جیل کے اندر اور مورچوں پر مستقل تعینات تھے، دہشتگردوں کے حملے کے وقت ان پولیس ہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے اپنی جانے بچانے کو فوقیت دی اور اپنے فرائض سے انحراف کیا۔ فارغ کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی، انتالیس ہیڈکانٹیبل اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ اسمعیل خان نے بتایا کہ یہ پہلے مرحلہ ہے جس میں اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، یہ اہلکار ریجنل پولیس آفسیر سے اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 468667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468667/ڈیرہ-اسماعیل-خان-جیل-حملہ-غلفت-ثابت-ہونے-پر-40-پولیس-اہلکار-نوکریوں-سے-فارغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org