0
Wednesday 24 Jun 2015 12:21

سندھ حکومت کا آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی ہلاکتوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، ہسپتال اور واٹر بورڈ پر نہیں ہوگا، دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کر دیا، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 757 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور دھوپ میں نہ نکلیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا، مقدمات کی آج سماعت ہوگی، جبکہ تعلیمی اداروں نے آج ہونیوالے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مون سون بارش متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 468776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش