0
Wednesday 24 Jun 2015 12:33

کراچی میں ہلاکتیں، سندھ حکومت کا وفاق اور کے الکٹرک کیخلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان

کراچی میں ہلاکتیں، سندھ حکومت کا وفاق اور کے الکٹرک کیخلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والے سینکڑوں اموات کے بعد وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے وفاق اور کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دیکر ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق کے 26 فیصد شیئرز کے الیکٹرک میں ہیں، جبکہ کے الیکٹرک کمپنی میں وفاق کے 3 ڈائریکٹرز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کراچی میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، جس میں انہوں نے بے حسی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق خود کو اس صورتحال سے الگ نہیں رکھ سکتا، اس لئے اب سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت پانی و بجلی سمیت کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 468783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش