0
Wednesday 24 Jun 2015 13:29

رینجرز نے پاکستان سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزموں کی تصاویر جاری کر دیں

رینجرز نے پاکستان سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزموں کی تصاویر جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ رینجرز سندھ نے پاکستان سنی تحریک کے مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کی تصاویر اور جرائم کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ رینجرز سندھ نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست میں گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور گینگ وار کے ملزمان سے رابطوں میں تھے۔ ملزم عالم بابا پندرہ افراد کا قاتل اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔ جواد قادری 14 قتل کی وارداتوں اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔ زبیر علی 13 قتل اور 3 اقدام قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سلمان مرچہ 11 قتل کا اعتراف کر چکا ہے جبکہ ملزم اغواء برائے تاوان اور گاڑیاں جلانے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم نور العالم عرف عالم قادری لاکھوں روپوں کی بھتہ وصولی میں مصروف تھا۔ رضوان گڈو تنظیم کیلئے کھالیں اور فطرہ جمع کرنے میں ملوث ہے جبکہ ہتھیاروں کے ذخیرے کا انچارج بھی رضوان گڈو ہے۔ اکرم کالا 7 افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ فرحان پاپا 2008 سے 2010 میں جیل کاٹ چکا ہے اور 6 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ شکیل عرف فوجی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیساتھ ساتھ چندہ اور بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ محمد عارف عرف مشہوری زکوۃ فطرہ کی آڑ میں بھتہ وصولی کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 468804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش