0
Wednesday 24 Jun 2015 16:15

کراچی پر مینڈیٹ کا حق جتانے والے حق حکمرانی بھی ادا کریں، شاہی سید

کراچی پر مینڈیٹ کا حق جتانے والے حق حکمرانی بھی ادا کریں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شدید ترین گرمی میں عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا، حکومتیں صرف اعلانات یا بیانات نہیں بلکہ اقدامات کرتی ہیں، مینڈیٹ کا حق جتانے والے حق حکمرانی بھی ادا کریں، ارباب اختیار اپنے پر سکون محلات میں عوام کی چیخ و پکار سننے سے قاصر ہیں، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سرکاری اور میڈیا میں پیش کیے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہیں، رمضان المبارک میں بدترین گرمی کے دوران بھی شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، افسوس کہ دو کروڑ سے زائد شہریوں کی کوئی چیخ و پکار سننے والا نہیں ہے نہ کوئی ان کی حالت پر ترس کھانے والا ہے نہ ہی کوئی ان کے زخموں پر مرہم لگانے والا۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ غیر معمولی گرمی کے ختم ہونے تک کے الیکٹرک شہر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرے، شدید گرمی سے متاثر شہریوں کے لیے ہیٹ اسٹروکس سینٹرز بنائے جائیں جہاں طبی عملے کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، صوبائی وزراء خود سرکاری اسپتالوں میں جاکر گرمی سے متاثرہ مریضوں کی طبی امداد کی نگرانی کریں۔
خبر کا کوڈ : 468861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش