QR CodeQR Code

بھارت نے ایم کیو ایم کی مالی مدد کی اور تربیت بھی فراہم کی، بی بی سی کی رپورٹ

24 Jun 2015 16:45

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ایم کیو ایم کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم بھی کی۔ ہندوستانی حکام نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جب کہ ایم کیو ایم نے ان پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دو رہنماؤں نے برطانوی حکام کو بتایا ہے کہ انہیں ہندوستان حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے برطانوی حکام کو ایم کیو ایم کے ایک رہنما کے گھر سے ہتھیاروں کی ایک فہرست بی ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2005ء سے پہلے درمیانی لول کے رہنماوں کو تربیت دی جاتی تھی جبکہ 2005ء کے بعد نچلی چطح کے رہنماوں کو بھی تربیت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم بھی کی۔ ہندوستانی حکام نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جب کہ ایم کیو ایم نے ان پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 468866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468866/بھارت-نے-ایم-کیو-کی-مالی-مدد-اور-تربیت-بھی-فراہم-بی-سی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org