0
Wednesday 24 Jun 2015 18:22

بی بی سی کی ایم کیو ایم پر رپورٹ من گھڑت ٹیبل اسٹوری ہے، واسع جلیل

بی بی سی کی ایم کیو ایم پر رپورٹ من گھڑت ٹیبل اسٹوری ہے، واسع جلیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء واسع جلیل نے بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم 1992ء سے اس طرح کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں واسع جلیل نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی متحدہ قومی موومنٹ پر رپورٹ من گھڑت ٹیبل اسٹوری ہے، اور ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات 1992ء سے لگائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈنگ وصول کی، اور بھارت نے 10 سال تک متحدہ کے سینکڑوں کارکنوں کو تربیت فراہم کی، جبکہ برطانوی پولیس نے جون 2013ء میں ایم کیو ایم کے ایک سینئر رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تھا، اور اس کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی فہرست ملی تھی، اور فہرست میں درج اسلحہ اور رقم ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھی۔
خبر کا کوڈ : 468910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش