QR CodeQR Code

کوئٹہ، کمیشن کی سماعت جاری، 2 لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے

24 Jun 2015 19:44

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سابق جسٹس غوث محمد کی سربراہی میں کیسز کی سماعت جاری ہے۔ منگل کو بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ 8 لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ، کیچ، سبی، قلات اور مستونگ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے منگل کو مسنگ پرسن انکوائری کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر غوث محمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر غوث محمد نے وزیراعلٰی بلوچستان کو لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومت پاکستان کی تشکیل کردہ کمیشن کے تحت سماعت منگل کے روز جاری رہی۔ دو دن کی سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سابق جسٹس غوث محمد کی سربراہی میں کیسز کی سماعت جاری ہے۔ منگل کو بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ 8 لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ، کیچ، سبی، قلات اور مستونگ سے ہے۔ کل اور آج کی سماعت میں چوبیس لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جبکہ اس دوران دو لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق بھی ہوگئی۔ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی سماعت کا سلسلہ 26 جون تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 468915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468915/کوئٹہ-کمیشن-کی-سماعت-جاری-2-لاپتہ-افراد-گھر-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org