0
Wednesday 24 Jun 2015 21:55

سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنے والے غلط ہیں، شازیہ مری

سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنے والے غلط ہیں، شازیہ مری

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی سیاسی قوت کو سمجھتی ہے، اور ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی کے شدید اختلافات رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 12 برس اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم نے کراچی کے لیے کیا کیا ہے۔؟ سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کو سفارتی سطح پر سلجھانا چاہا، لیکن بھارت پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، جس کے ثبوت پہلے بھی مل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچ قبائل سے تعلق رکھتی ہیں، اور خود بھی مہاجر ہیں، لیکن سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنا، ان کے نزدیک غلط ہے۔

خبر کا کوڈ : 468937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش