QR CodeQR Code

امریکی خفیہ ایجنسی نے تین فرانسیسی صدور کی جاسوسی کی، وکی لیکس

24 Jun 2015 22:42

اسلام ٹائمز: این ایس اے نے دو ہزار چھ سے بارہ تک تین فرانسیسی صدور کی جاسوسی کی۔ ان میں یاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ صدر فرانسس اولاندے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی طرف سے سفارت کاروں کے ذریعے کی جانے والی جاسوسی  رپورٹس کو افشا کرنے والے ادارے وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے فرانس کے تین صدور کی جاسوسی کی اور ان کے فون ٹیپ کیے۔ وکی لیکس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے دو ہزار چھ سے بارہ تک تین فرانسیسی صدور کی جاسوسی کی۔ ان میں یاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ صدر فرانسس اولاندے شامل ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر نے ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ این ایس اے جرمن چانسلرز کی جاسوسی میں بھی ملوث رہا ہے اور جرمنی بھی امریکہ سے احتجاج کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 468942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468942/امریکی-خفیہ-ایجنسی-نے-تین-فرانسیسی-صدور-کی-جاسوسی-وکی-لیکس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org