QR CodeQR Code

سعودی عرب میں 2 فوجی افسروں سمیت 8 افراد کو قید کی سزائیں

24 Jun 2015 23:17

اسلام ٹائمز: اسپیشل کریمنل کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزمان میں شامل ایک آرمی افسر کو دہشتگردوں سے ملاقاتوں اور القاعدہ کی حمایت کر کے حکومت سے بغاوت سمیت ولی عہد محمد بن نائف، نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر دہشتگردوں کے حملے میں مدد دینے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 16 سال قید کی سزا سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ ریاض میں سعودی عدالت نے 2 فوجی افسروں سمیت 8 افراد کو دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ایک سے 17 سال تک قید کی سزا ئیں سنا دی گئیں۔ سعودی عرب میں عدالت نے 2 فوجی افسروں سمیت 8 افراد کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایک سال سے سترہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ریاض میں اسپیشل کریمنل کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزمان کو دہشتگردی کا سیل چلانے اور القاعدہ کے مقاصد کے حصول میں مدد دینے پر مجرم قرار دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان میں شامل ایک آرمی افسر نے دہشتگردوں سے ملاقاتیں اور القاعدہ کی حمایت کر کے حکومت سے بغاوت کی۔ فوجی افسر کو ولی عہد محمد بن نائف، نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر دہشتگردوں کے حملے میں مدد دینے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 16 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزمان میں ایک اور فوجی کو القاعدہ کے ارکان کو دھماکاخیزمواد بنانے کی تربیت دینے کے الزام میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا ئی گئی۔


خبر کا کوڈ: 468951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468951/سعودی-عرب-میں-2-فوجی-افسروں-سمیت-8-افراد-کو-قید-کی-سزائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org