QR CodeQR Code

افغان فورسز نے ضلع چہاردرہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا، 85 طالبان جنگجو ہلاک

24 Jun 2015 23:49

اسلام ٹائمز: افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز طالبان جنگجوئوں کو ضلع دشت ارچی سے بے دخل کرنے کی بھی تیاریاں کر رہی ہیں، جس پر طالبان نے پیر کو قبضہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں افغان سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے بعد طالبان کے زیر قبضہ ضلع چہاردرہ کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اس دوران ایک کمانڈر رحمت سمیت 85 طالبان جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گورنر قندوز محمد عمر صافی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں چھ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ایک بیان میں اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شورش زدہ ضلع چہاردرہ میں کچھ مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں افغان فورسز طالبان جنگجوئوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز طالبان جنگجوئوں کو ضلع دشت ارچی سے بے دخل کرنے کی بھی تیاریاں کر رہی ہیں، جس پر طالبان نے پیر کو قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 468955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468955/افغان-فورسز-نے-ضلع-چہاردرہ-کا-کنٹرول-دوبارہ-حاصل-کر-لیا-85-طالبان-جنگجو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org