QR CodeQR Code

اقوام متحدہ نے پاکستان کو افغان مہاجرین کی واپسی کی یقین دہانی کرا دی

25 Jun 2015 01:55

اسلام ٹائمز: مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹونیو کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹونیو نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے پاکستان کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے سرحد امور عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹونیو کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کیساتھ مکمل تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے سازگار حالات پیدا کرے، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا دہشتگردوی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس وقت پاکستان میں سولہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں، غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ شروع کیا جائیگا، عبدالقادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن میں تاخیر کی وجہ وسائل کی کمی ہے۔


خبر کا کوڈ: 468960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468960/اقوام-متحدہ-نے-پاکستان-کو-افغان-مہاجرین-کی-واپسی-یقین-دہانی-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org