QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نون لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

25 Jun 2015 00:57

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ن) کے فدا محمد ناشاد (سپیکر ) جبکہ جعفر اللہ خان نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیئے راجا جہانزیب اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاچو امتیاز حیدر نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے حاجی فدا محمد ناشاد (سپیکر) جبکہ جعفر اللہ خان نے ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لئے راجا جہانزیب اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے کاچو امتیاز حیدر نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں حافظ حفیظ الرحمٰن، فرمان علی رانا و دیگر کے ہمراہ حاجی فدا محمد ناشاد نے سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے پاس سپیکر کے عہدے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ہی جعفر اللہ خان نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے اپنے کاغذات سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ کچھ دیر بعد مجلس وحدت مسلمین، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار تحریک انصاف کے اکلوتے رکن اسمبلی راجا جہانزیب نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس سپیکر کے عہدے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 468964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468964/جی-بی-اسمبلی-اسپیکر-اور-ڈپٹی-کیلئے-نون-لیگ-اپوزیشن-اتحاد-کے-امیدواروں-کاغذات-نامزدگی-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org