QR CodeQR Code

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، قائم علی شاہ

25 Jun 2015 09:37

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور صوبائی وزرا نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر سندھ اسمبلی کے باہر وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دیا، اس دوران ارکان اسمبلی نے وفاق کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے بجلی فراہم کرنے کا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، جبکہ کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ داری بھی وفاق پر عائد ہوتی ہے، لہٰذا وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ہمیں بجلی دیں، یا فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور صوبائی وزرا نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر سندھ اسمبلی کے باہر وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دیا، اس دوران ارکان اسمبلی نے وفاق کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وفاق پر ہی عائد ہوتی ہے، وفاقی حکومت ہلاکتوں کا معاوضہ ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے کا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، لہٰذا وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بجلی دیں یا فوری طور پر عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 469015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469015/کراچی-میں-گرمی-سے-ہلاکتوں-کی-ذمہ-دار-وفاقی-حکومت-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org