QR CodeQR Code

برطانوی خفیہ ایجنسی کی انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کی جاسوسی کا انکشاف

25 Jun 2015 10:28

اسلام ٹائمز: ہ انکشافات سابق امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے 2008 میں جاری کی گئی خفیہ فائلوں کے ذخیرے پر مبنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی خفیہ ایجنسی پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ سرکاری حکام ہوں یا عام شہری، ہر پاکستانی شہری کا انٹرنیٹ برطانوی جاسوس ایجنسی کی دسترس میں رہا۔ یہ انکشافات سابق امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے 2008 میں جاری کی گئی خفیہ فائلوں کے ذخیرے پر مبنی ہیں، جنہیں صحافیوں اینڈریو فش مین اور گلین گرینوالڈ نے رواں ہفتے دی انٹرسیپٹ نامی آن لائن ویب سائٹ پر اپنے ایک آرٹیکل میں شائع کیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو کو برطانوی حکومت نے ایک ہیکنگ سافٹ ویئر ریورس انجینئر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے تحت برطانوی ایجنسی 2008 تک ہر پاکستانی کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھتی رہی۔


خبر کا کوڈ: 469023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469023/برطانوی-خفیہ-ایجنسی-کی-انٹرنیٹ-پر-پاکستانیوں-جاسوسی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org