0
Thursday 25 Jun 2015 10:28

برطانوی خفیہ ایجنسی کی انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کی جاسوسی کا انکشاف

برطانوی خفیہ ایجنسی کی انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کی جاسوسی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ برطانوی خفیہ ایجنسی پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ سرکاری حکام ہوں یا عام شہری، ہر پاکستانی شہری کا انٹرنیٹ برطانوی جاسوس ایجنسی کی دسترس میں رہا۔ یہ انکشافات سابق امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے 2008 میں جاری کی گئی خفیہ فائلوں کے ذخیرے پر مبنی ہیں، جنہیں صحافیوں اینڈریو فش مین اور گلین گرینوالڈ نے رواں ہفتے دی انٹرسیپٹ نامی آن لائن ویب سائٹ پر اپنے ایک آرٹیکل میں شائع کیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو کو برطانوی حکومت نے ایک ہیکنگ سافٹ ویئر ریورس انجینئر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے تحت برطانوی ایجنسی 2008 تک ہر پاکستانی کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 469023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش