QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے، سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنا غلط ہے، شازیہ مری

25 Jun 2015 13:33

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ معاملوں کو سفارتی طور پر سلجھانا چاہا لیکن بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے جس سے پہلے بھی ثبوت مل چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے ہیں کیونکہ ہم ان کی سیاسی قوت سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ 12 برس اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے کیا کیا؟ سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ معاملوں کو سفارتی طور پر سلجھانا چاہا لیکن بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے جس سے پہلے بھی ثبوت مل چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وہ بلوچ قبائل سے تعلق رکھتی ہوں اور خود بھی مہاجر ہیں لیکن سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہیں ان کے نزدیک یہ غلط ہے۔


خبر کا کوڈ: 469106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469106/ایم-کیو-سے-شدید-اختلافات-رہے-سندھ-دھرتی-کا-نمک-کھا-کر-خود-کو-مہاجر-کہنا-غلط-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org