0
Thursday 25 Jun 2015 14:45

حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے بحران میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔ حکومت عوام کو بجلی اور پانی جیسے لوازمات زندگی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں منظر عام سے یکسر غائب نظر آتی ہیں۔ جبکہ شہر میں حکومت کی رٹ بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔ اس وقت ضروری ہے کہ بجلی کے اس سنگین بحران کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب کیا جائے۔ حکومت نے جس طرح بجلی بحران کو مس ہنڈل کیا ہے اس پر پوری قوم سراپا احتجاج کررہی ہے۔ کراچی میں لوگ بوند بوند پانی کر ترس رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں، جتنی چند دنوں میں ہو گئی ہیں۔ کراچی کے مردہ خانوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے اور میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ حکمران عوام پر رحم کرتے ہوئے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور سندھ میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی موت پر گہرے رنج، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دریں اثناء گزشتہ دنوں کوئٹہ گورت سنگھ میں دن دھاڑے بے گناہ شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا کی توجہ اس طرف بھی مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ ڈکیتی کے واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاون سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھے نگے۔
خبر کا کوڈ : 469148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش